جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے اور پی ڈی ایم کی تحریک کو آئین کے مطابق آگے بڑھائنگے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب کوئٹہ، ملتان اور پشاور میں بھی پی ڈی کے جلسے ہونگے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی کوشش ہے کہ حقیقی پارلیمنٹ کو بحال کیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران الیکٹیڈ نہیں سلیکٹیڈ ہے اور اب ہم عوام کے ساتھ مل کر حکومت کو گھر بھیجیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب چیزیں جدوجہد کے ساتھ کررہے ہیں جبکہ ہم عوامی حکومت کے ساتھ نتائج حاصل کرینگے۔
مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد ملک میں مہنگائی بیروزگاری کا خاتمہ کرے گی اور عوام کو مظالم سے نجات دلائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
