Advertisement
Advertisement
Advertisement

08 اکتوبر، 2005 کے ہولناک زلزلے کو 15 برس مکمل

Now Reading:

08 اکتوبر، 2005 کے ہولناک زلزلے کو 15 برس مکمل
15th anniversary of the devastating earthquake of 2005 is being observed

2005 میں 8 اکتوبر کے دن کشمیر میں آنے والا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین اور دنیا کا چوتھا بڑا زلزلہ تھا۔

پاکستان میں سال 2005 میں 7.6 کی شدت سے آنے والا زلزلہ اپنے جغرافیائی اثرات اور شدت سمیت کئی اعتبار سے بہت مختلف تھا۔

2005 کا زلزلہ تمام ادوار میں ہونے والے زلزلوں میں المیے کے لحاظ سے بڑا زلزلہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس زلزلے کے نتیجے میں صرف پاکستان میں 3.3 ملین لوگ بے گھر ہوئے تھے جبکہ پہاڑی علاقے میں آنے والے زلزلے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کی جس کی وجہ سے مواصلات کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

2005 کے زلزے کے نتیجے میں تقریباً 80 ہزار سے زائد لوگ موت کی گھاٹ اتر گئے تھے جبکہ 1 لاکھ کے قریب لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔

کشمیر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول کو پانچ مختلف جگہوں سے تاریخ میں پہلی بار کھول دیا گیا، تاکہ لوگوں کو باآسانی صحت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچائی جا سکے۔

Advertisement

اس ضمن میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کے سانحہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد حکومت پاکستان اورپاکستانی قوم اس سانحہ کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والے حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے ایک ایسی زنجیر بن گئی جس کی وجہ سے ہمارے حوصلے بڑھے اور ناممکن کام ممکن ہوا ہے، اس کے علاوہ عالمی برادری نے انسانی ہمدردی کے تحت ایک مثالی کردار ادا کیا ہے۔

شہدائے زلزلہ کی برسی کے موقع پر اپنے پیغا م میں انہوں نے کہا کہ 2005میں ہونے والے زلزلہ کے بعدآزاد خطہ میں تعمیر و ترقی اور متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اجڑی بستیاں آبادیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے والی سڑکوں کی جگہ شاہرات نے لے لی ہے۔ تعلیمی اداروں کی عالیشان عمارتیں تیار ہو چکی ہیں۔ صحت کے شعبہ میں بیرونی ممالک کے تعاون سے ہسپتالوں اور کئی دوسرے مراکز کی تعمیر مکمل جب کہ ایسے کئی پراجیکٹ کی تعمیر عالمی معیا ر کے مطابق ہو رہی ہے۔ اور جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ رسل و رسائل کیلئے بین الاقوامی معیارکی شاہرات تعمیر کی جارہی ہیں۔ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولتیں پہنچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر