
پاکستان آنے والے بیرون ملک کے مسافروں کے معاملے پر کورونا سے متعلق کیٹگری اے میں شامل ممالک کی نئی فہرست جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد پاکستان نے کورونا سے متعلق کیٹگری اے میں شامل ممالک کی سی اے اے نئی اپ ڈیٹڈ فہرست جاری کردی ہے۔
سی اے اے کے مطابق کیٹگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ کیٹگری اے میں 22 ممالک شامل ہیں۔
کیٹگری اے میں آسٹریلیا، سعودی عرب، چین، جاپان، نیوزی لینڈ، ناروے، جنوبی کوریا، ترکی، سنگاپور، گھانا، ویتنام شامل جبکہ سری لنکا، زیمبیا، روانڈا، یوروگوئے، ٹوگو، ملاوی، سینیگال بھی شامل کئے گئے ہیں۔
سی سے سے کی جانب سے کیٹگری اے کے علاوہ تمام کیٹگری۔بی والے ملکوں کے مسافروں کو پاکستان آنے سے 96 گھنٹے قبل مستند لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بیرون ملک سے پاکستان آنے والی فلائٹس، مسافروں سمیت چارٹر اور نجی فلائٹس کے لیے ایس او پی پر مکمل عمل درامد کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کورونا ایس او پیز کے حوالے سے سی اے اے کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق انٹرنیشنل فلائٹس اور بیرون ملک سے مسافروں کے لیے ایس او پیز اپ ڈیٹ کر رہاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News