Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام امن پسند دین ہے، مولانا طاہر اشرفی

Now Reading:

اسلام امن پسند دین ہے، مولانا طاہر اشرفی
اسلام

اسلام

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام امن پسند دین ہے اور یورپین ممالک میں اسلام فوبیہ کا دور دورہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت امت مسلمہ اضطراب میں ہے کیونکہ  یورپین ممالک میں مسلمانوں کی روحانی کتاب کو جلایا جارہا ہے۔

مولانا طاہر کا کہنا تھا کہ اسلام کا پیغام امن کا پیغام ہے اور اسلام کسی قسم کی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو قبول نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ دنیا میں سب اپنے اپنے دین اور مسالک کے دائرہ کار میں رہ کر زندگی گزاریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دین اسلام تو کسی جھوٹے مذہب کے خدا کو گالی دینے سے بھی منع کرتا ہے تاہم اس کے بعد بھی یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ دنیا اسلامی فوبیا کا شکار کیوں ہوگئی ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو قرآن حکیم اور حضور نبی کریم ص کی ناموس کے تحفظ کی قانون سازی کے لیے خطوط لکھے ہیں کیونکہ اگر توہین آمیزی کا یہ سلسلہ نہ رکا تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کل سے پورا ہفتہ عشق رسول ص کے ہفتے کے طور پر منایا جائے گا جس میں ہم پوری دنیا کو دعوت دیتے ہیں کہ آو امن کی طرف بڑھیں۔

ان کا کہنا تھا کہہمیں جو بھی احتجاج اور مظاہرے کرنے ہیں وہ پر امن رہتے ہوئے کرنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اجلاس جاری؛ 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کیلئے حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ڈیڈلاک نہیں، عطاء تارڑ
27ویں آئینی ترمیم؛ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات طے
پاک فوج کی جانب سے باجوڑ کی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر نو اور تزئین مکمل
سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز؛ کیا آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے؟
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی، آج سینیٹ میں پیش ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر