Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابھی نندن کی رہائی کے حوالے سے حکومت پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں تھا، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

ابھی نندن کی رہائی کے حوالے سے حکومت پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں تھا، ترجمان دفتر خارجہ
fo-2

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ  ابھی نندن کی رہائی کے حوالے سے حکومت پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ    27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  یہ روز بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر پہنچنے کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم نے عالمی برادی کو بھارت  کی ریاستی دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات اختیار کرنے پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کے فوجی محاصرے اور ظالمانہ اقدامات کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور سیمینار کا یوم سیاہ کی مناسبت سے اہتمام کیا گیا۔ بھارت کے ناظم الالمور کو بھی یوم سیاہ پر طلب کر کہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  پاکستان گذشتہ روز سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان مسلسل تزویراتی توازن کو درپیش خطرات کی نشاندہی کرتا رہا ہے۔ بھارت کو جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں  کی فراہمی سے یہ تزویراتی توازن متاثر ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں لینڈ آنرشپ کا قانون مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے لیےہے۔ بھارت اس قانون کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اقلیت مین تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  یہ قوانین اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں،عالمی معاہدوں اور پاک بھارت باہمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان ان غیر قانونی و یک طرفہ قوانین کو مسترد کرتا ہے اور بھرپور مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان بھارت کی سول و ملٹری قیادت کے بے بنیاد پاکستان مخالف بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت کو اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  وزیر اعظم پاکستان نے گستاخانہ خاکوں پر پاکستان کے سخت موقف کو بیان کیا ہے۔پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ  وزیراعظم نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے  بھی رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فرانس میں ناظم الامور موجود ہیں تاہم سفیر نہیں ہیں۔ پاکستان مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ابھی نندن کی رہائی کے حوالے سے حکومت پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔ یہ رہائی پیغام امن اور خیر سگالی کے طور پر کی گئی۔ پاکستان کی مسلح افواج اس وقت بھی تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر