چیف آف نیول اسٹاف کی مزار قائد پر حاضری
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کراچی...
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو امیر البحر کا عہدہ سنبھالے پر مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں گورنر سندھ نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو امیر البحر کا عہدہ سنبھالے پر مبارکباد پیش کی اورپاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت،ملک کی سمندری حدود کے تحفظ میں اس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلسل بحری مشقوں کے ذریعہ مہارت میں اضافہ اور پاک بحریہ کی شاندار تاریخ پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نےکہا کہ آپ کی قیادت میں پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ پاک بحریہ انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News