مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ متعلقہ وزارتیں بڑھتی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے اقدامات کریں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کورونا کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے
مشیر خزانہ نے ضروری اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول اور دستیابی یقینی بنانے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا نے ہدایت کی ہے۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نے ایران سے ایک ماہ کے لیئے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلی سندھ نے گندم کی قیمتوں کے تعین کے لیئے سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ کابینہ اجلاس وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں کل سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
