
واپڈا کی جانب سے سات ایڈوائزر اور کنسلٹنٹس کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیے جانے کاا نکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آڈٹ نے واپڈا میں ہونے والی غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا۔
آڈٹ دستاویز کے مطابق جی ایم(سی اینڈایم)واپڈا،جی ایم ہائیڈرو پلاننگ،جی ایم داسو ایچ پی پی اور جی ایم فنانس(کوآرڈینیشن) کی آسامیوں پر غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔
آڈٹ دستاویز میں اعتراض کیا گیا کہ واپڈا نے سات افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے قوائد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ آڈٹ کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ انتظامیہ سے اٹھایا گیا، انتظامیہ نے مئوقف اپنایا کہ بھرتیاں قانون کے مطابق کی گئیں۔
دوسری جانب آڈٹ میں کہا گیا ہے کہ بھرتیاں من پسند کی بنیاد پر کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News