
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تمام مسافر ٹرینوں کی طرح فریٹ ٹرینوں کی بھی آن لائن بکنگ ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور کے ڈرائیور زکا مائلج الاؤنس بڑھا دیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ تمام پنشن ہولڈر زکو ایک ہی دن میں پینشن دے دیں گے جبکہ ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری دیں گے۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گیارہ سیاسی جماعتوں نے مل کر جو مجمع اکٹھا کیا وہ کم ہے۔ ان کا موازنہ عمران خان اور بے نظیر بھٹو کے جلسے سے کریں تو یہ ایک ناکام جلسہ تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر جلسے سے حکومت جاتی تو ہم ایک سے چھبیس تک جلسے کرتے۔ اگر نوازشریف کی یہی پالیسی رہی تو اگلے پانچ سال بھی عمران خان ہی رہے گا۔ عمران خان اپوزیشن سے نہیں ڈرتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن دشمن کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو اس پر پابندی لگنی چاہیے۔
مہنگائی سے متعلق ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ایک سے دو ماہ میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کم ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News