
کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چوہتر سال مکمل ہونے پر کشمیر حریت کانفرنس کی کال پر 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم سیاہ کی کال حریت کانفرنس اور وارسین شہداء کی جانب سے دی گئی ہے جس کے لئے وادی بھر میں پوسٹرز بھی آویزاں کردیے گئے ہیں۔
کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھرپور طریقے سے 27 اکتوبر کو ہڑتال اور مظاہروں کا انعقاد کریں۔
اس ضمن میں حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے کے خلاف جدوجہد پر کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اقوام عالم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند بلند کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News