
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف اسلام آباد کی آبپارہ چوک پر احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ مظاہرین کا فرانسیسی سفارتخانے کی طرف مارچ بھی جاری ہے۔
مظاہرین کی فرانس ایمبیسی کی طرف جانے کوشش پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے جبکہ کنٹینرز لگا کر راستہ روکنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔
مطاہرین نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے گرین بلٹ پر خشک گھاس کو آگ لگادی جبکہ مظاہرین کی جانب سے فرانس حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ہے۔
مظاہرین نے پولیس چوکی کو بھی توڑ دیا اور راستے میں کنٹینر پھیلانگنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد نوگو ایریا میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
مطاہرین کی جانب سے کنٹینر گرانے شروع کردئیے گئے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کی فرانس ایمبیسی کی طرف پیش قدمی روکنے کے لیے مسلسل آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا جارہا ہے۔
سرینا چوک میں پولیس کی مزید نفری پہنچا دی گئیں جبکہ سرینا روڈ، ایمبیسی روڈ، آبپارہ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جس کے بعد مظاہرین نے آبپارہ چوک میں دھرنا دے دیا ہے۔
احتجاج میں شامل صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ مظاہرین کی جانب سے لگائی گئی آگ اور پولیس کہ شیلنگ سے اسموگ نے ایمبیسی روڑ سرینا چوک کے گردونواح علاقوں کو آپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News