کراچی میں کورونا کے دوران قرضوں سے پریشان تاجر نے خودکشی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریشان تاجر کی خودکشی کا یہ واقعہ گلشن اقبال میں پیش آیا ہے جبکہ واقعے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق تاجر گاڑی سے گھر موبائل فون پر بات کرتا ہوا آیا اور گھر میں جانے کے کچھ دیر بعد خود کو گولی مارلی تھی۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے تاجر نے مرنے سے پہلے آڈیو پیغام ریکارڈ کیا جس میں کہا دلبرداشتہ ہوگیا ہوں، کسی نے بہت مسائل پیدا کردئے ہیں، میرے بیوی بچے بھوکے نہ مریں بس یہ دیکھ لینا اور جس نے مسائل پیدا کیے اللہ اس کا بھی بھلا کرے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے مرنے والے تاجر پر مارکیٹ کا ستر کروڑ روپے قرضہ تھا جس سے پریشان ہوکر تاجر نے خودکشی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News