Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

Now Reading:

پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

میمن گوٹھ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر گروہ کے تین کارندے گرفتارکر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ میں ملوث بین الصوبائی گروہ تین کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سہیل احمد، رحمت اللہ اور حکمت اللہ شامل ہیں۔

اس ضمن میں ترجمان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے تیس کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی ملزمان نے برآمد چرس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی جبکہ گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں فائن کوالٹی چرس برآمد کی گئی۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا گروہ دوسرے صوبے سے منشیات لا کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے گرفتار ملزمان کا کرمنل ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے۔

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، ملزمان کے گروہ کے دیگر افراد کے متعلق معلومات لی جا رہی ہے، جلد گرفتاری عمل میں آئے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر