
پاک فوج کی بہاولپور کور کے زیر سرپرستی ٹرائیتھلون 2020 کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بہاولپور میں پاک فوج کی بہاولپور کور کے زیر سرپرستی ٹرائیتھلون 2020 مقابلے منعقد ہوئے۔
مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔
ٹرائتھلون 2020 مقابلوں میں تین ایونٹس رکھے گے۔ایونٹس میں تین سو میٹر تیراکی کے مقابلے،20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 10 کلو میٹر دوڑ ان مقابلوں کا حصہ تھی ۔
ان مقابلوں میں تین سو سے زائد یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی حصہ لیا۔
نوجوانوں نے کھیلوں کی سر گرمیوں کے انعقاد پر زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اسے علاقے کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔
کور کمانڈر بہاولپور نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News