وفاقی وزیر ریلوے میاں شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ اپوزیشن عوام کی حمایت سے محروم ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوعئے وفاقی وزیر ریلوے میاں شیخ رشید نے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپوزیشن کے ساتھ نہیں ہیں، لاہور میں جلسے کے بعد ان کی آنکھیں کھل جانی چاہییں، اپوزیشن کے پاس عوام کی طاقت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، یہ 5 سال پورے کریں گے، اپوزیشن جماعتیں آئندہ الیکشن میں ایک دوسرے کی حریف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
