
پشاور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس کو خیرپور کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس کا انجن خیرپور اسٹیشن کے قریب ٹریک سے اتر گیا تاہم ٹرین کسی بڑے حادثے سے بچ گئی۔
ٹرین کا انجن بوگیوں سے الگ ہوکر ٹریک سے اُتر گیا۔ ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک بلاک کردیا گیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں ہیں ۔
ریلوے حکام کا کہناہے کہ عوام ایکسپریس کے پٹڑی کے اترنے کے باعث ڈاؤن ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے ۔ ریلوے ٹریک کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے سکھر سے کرین منگوائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News