Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ایس او پیز سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کی گائیڈ لائنز جاری

Now Reading:

کورونا ایس او پیز سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کی گائیڈ لائنز جاری
Sindh govt announces the day off on the account of Urs

کورونا ایس او پیز سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی کورونا سے متعلق نئی ہدایات کے معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ نے اپنی نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جاری کردہ نئی گائیڈلائنز کے مطابق اب 500 سیٹنگ والے شادی ہالز میں 250 افراد کو اجازت ہوگی تاہم شادی ہالز سمیت دیگر انڈور پروگرامز میں تین فٹ کے سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔

گائیڈلائنز میں بتایا گیا ہے کہ مذہبی، کھیلوں سمیت دیگر مقامات پر بھی کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنائی جائے جبکہ انڈور تقریبات کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت 3 گھنٹے ہوگا۔

Advertisement

محمکہ داخلہ سندھ نے کھلی فضا میں ہونے والے ایونٹس کے لیے داخلی اور خارجی راستے لازمی قرار دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی کورونا کیسز بڑھنے کے باعث سختی سے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔

نئی گائیڈلائنز میں ریلیوں، اجتماعات سمیت دیگر سرگرمیاں کرانے والے آرگنائزر کورونا ایس او پی پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہونے سمیت سینیٹائزر، ماسک اور سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھے جانے کے سخت اھکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ خلاف ورزی والے آرگنائزر کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے آرگنائزرز پر اجتماعات کرانے پر 4 سے 6 ماہ تک کی پابندی ہوگی اور اس سے متعلق محکمہ داخلہ نے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ضلعی اور ڈویژن سطح کی انتظامیہ کو سخت احکامات جاری کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ نئے فیصلوں میں لاہور، کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گیا تھا۔

این سی او سی کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں، ریلوے اسٹیشن، ریل گاڑی کے اندر، اور دیگر رش والی جگہوں پر ماسک کی پابندی کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا پھیلانے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

نئے فیصلوں کے زیر اثر ہرطرح کی تجارتی سرگرمیاں، مارکیٹیں بازار رات دس بجے بند کردئیے جائیں گے جبنکہ میرج ہالز، شاپنگ مالز بھی رات دس بجے بند کئے جائیں گے اور تمام تفریحی پارکس روزانہ شام بجے بند کردئیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر