Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفتر خارجہ میں یوم سیاہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد

Now Reading:

دفتر خارجہ میں یوم سیاہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد
کابل یونیورسٹی

دفتر خارجہ میں یوم سیاہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بڑی تعدد میں سفیروں کی جانب سے شرکت کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی،  شہریار آفریدی، وزیر اطلاعات شبلی فراز، پارلیمانی سیکرٹری خارجہ امور عندلیب عباس، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود سمیت دفتر خارجہ کے حکام نے شرکت کی تقریب سے خطاب کیا ہے۔

تقریب میں پاریمانی سیکریٹری خارجہ امور عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دھائیوں سے بھارتی جرائم جاری ہیں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کو 448 سے زائد روز ہو چکے ہیں، کشمیر کے بچے اپنے مستقبل کے لیے چلا رہے ہیں تاہم مستقبل کی بجائے ان کی پیلٹ گنز سے بینائی چھینی جا رہی ہیں۔

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور انسانیت کو آپ کی توجہ کی ضرورت ہے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی دہشت گردی پوری دنیا کو چیلنج کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دارانہ آوازوں کو اس دنیا کو بچانے کے کیے آگے بڑھنا ہو گا۔

Advertisement

وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام 27 اکتوبر کے سیاہ دن کو مختلف طریقے سے منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج اتاریں تاہم ان کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک شجاع قوم سے ٹکرا رہے ہیں کشمیری عوام کی جدوجہد ان کی قربانیاں ان پر بھارتی افواج کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے دو مرتبہ اقوام عالم کو یقین دھانی کرائی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملانا چاہیے پاکستان جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر