
نیپرا کی جانب سے پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2020 جاری کر دی ہے جس میں نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کے موجود نظام نقائص سے بھرپور ہیں۔
تفصیلات کےمطابق نیپرا کی جانب سے پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2020 جاری کی گئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیوں کی وصولیوں میں کمی کے باعث مہنگی بجلی پیدا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کورونا کی وجہ سے پاور سیکٹر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جبکہ پاور پلانٹس کو مکمل صلاحیت پر نہ چلانے سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی ہے۔
نیپرا کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20 میں وصولیوں کی شرح میں 1.48 فیصد کمی ہوئی ہے
رپورٹ کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کا بجلی کمپنیوں پر اعتماد کم ہو رہا ہے اور بجلی صارفین نیٹ میٹرنگ کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔
نیپرا کی جانب سے ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ ایفی شینسی والے پاور پلانٹس کو ترجیح دی جائے اور پرانے پاور پلانٹس کو بند کر دیا جائے۔
اس ضمن میں نیپرا کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی سپلائی چین کو بہتر کیا جائے، مہنگے پیداواری یونٹس کی جگہ سستی پیداوار کو ترجیح دی جائے۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق ملک میں 2016 سے جون 2020 تک 13298 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے جبکہ ملک میں 35735 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News