
اسلام آباد میں پرائیوٹ اور سرکاری شخصیات ،تعلیمی ادارے سمیت پارٹیوں میں منشیات کی سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلی جینس کی جانب سے اسلام آباد میں بڑا آپریشن کیا گیا ہے جس میں اہم پرائیوٹ اور سرکاری شخصیات کو منشیات کی سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران 30کروڑ مالیت کی ہیروئن۔ آئس اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ہیں جبکہ دیگر منشیات میں کوکین۔ ایکس ٹی سی گولیاں اور چرس بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ملزم نے پولیس اہلکاروں کو بھی منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہےجبکہ ملزمان کے موبائل ڈیٹا سے دیگر اہم لوگوں کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News