
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے شہری مسائل کیخلاف 4 اکتوبر کو حیدرآباد میں عوامی مارچ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں زونل آفس پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے سینیئر کنوینیئر عامر خان، سابق میئر کراچی سید وسیم حسین اور وفاقی وزیر امین حق کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کو حیدرآباد میں عوامی مارچ کا انعقاد ہوگا۔
پارٹی رہنماوؤں کا کہنا تھا گزشتہ 14 برس میں پیپلزپارٹی نے صوبے کو کھنڈر بنادیا ہے شہری علاقوں کے حقوق غضب کئے گئے ہیں اور پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ جعلی ہے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے کی ہرممکن کوشش کی اختیارات سے محروم رکھا سندھ کی ترقی پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں پورے سندھ کو موئن جو دڑو بنادیا ہے شہری کیساتھ دیہی سندھ کو بھی تباہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر لسانیت کا الزام لگا نیوالی پیپلزپارٹی خود لسانیت پسند ہے سندھ میں بسنے والی تمام قومیتوں کے افراد ہمارے بھائی ہیں، کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی 4 اکتوبر کو پوری عوام اپنے حقوق کے لئے یک آواز ہوگی۔
ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اب نئے صوبے کے بغیر اب گزار ممکن نہیں ہے ہم بندوق کی نوک پر نہیں بلکہ آئینی دائرہ اختیار کے تحت صوبہ مانگ رہے ہیں ہمیں صوبہ دیا جائے تاکہ شہری علاقوں کے مسائل حل کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں جو بھی فرد ایم کیو ایم کا حصہ بننا چاہتا ہے اسے ویلکم کہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News