
بھارت کشمیر میں اپنے بچے کھچے حامی بھی کھونے لگا ہے جس سے متعلق جموں کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک بڑا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) رہنماوں کی پریس کانفرنس سے سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی ہدایت پر بھارتی جھنڈا ہٹا دیا گیا ہے۔
اس سے متعلق محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیر کا قومی پرچم بحال نہیں تب تک بھارتی ترنگا بھی قبول نہیں ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی انہتاپسند مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو دستور پر چلنا چاہیے نہ کہ بی جے پی کے منشور پر۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا جھنڈا بھارت سے ناتہ جوڑتا تھا لیکن اب جب تک کمشیری پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں ہے کیونکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی افق پر اجاگر ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چوہتر سال مکمل ہونے پر کشمیر حریت کانفرنس کی کال پر 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News