کراچی شہر میں ڈیفنس سے دو دریا کی جانب جانے والے راستوں کو گڑھے کھوڈ کر بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق دو دریا پر واقع ریسٹورنٹس کے مالکان کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی ہے کہ دیفنس سے دو دریا آنے کے راستے میں گڑھے اور کھڈے کھود کر راستہ خراب اور بند کردیا گیا ہے جو کہ تکلیف دے بات ہے۔
ریسٹورنٹس کا کہنا ہے کہ دو دریا کی طرف جانے والی دیگر چھوٹی موٹی سڑکوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور گاڑیوں کے علاوہ دو دریا کی طرف پیدل آنے جانے والے افراد کو بھی روکا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں ریسٹورنٹ مالکان نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب کچھ انتظامیہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور راستوں کی بندش سے ریسٹورنٹس جانے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تاہم ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی یا کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اعلان تو جاری نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
