Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے وفاقی حکومت متحرک

Now Reading:

نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے وفاقی حکومت متحرک

سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے  وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے جس کے لئے مشیر داخلہ  بیرسٹر شہزاد اکبر نے  برطانوی وزیر داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ  شہزاد اکبر نے 5 اکتوبر کو برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کوخط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ملک میں کرپشن کے ذمہ دار ہیں، امید ہے برطانوی وزیر داخلہ کرپشن کے ذمہ داروں کی ملک واپسی کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں میں تعاون کریں گی۔

خط میں برطانوی وزیر داخلہ سے نواز شریف کو واپس بھیجنے کیلئے اپنے وسیع اختیارات کا استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستانی عدالت کے نواز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں اور اشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی بھی شروع  کردی ہے۔

یاد رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال نومبر سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر