گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر طرح کے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیرِ صدارت سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے معدنی ترقی شہزاد قاسم بھی موجود تھے۔
اجلاس میں وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان اور شہر کے صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کے صدور نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ملک کے معدنی وسائل کے موثر استعمال کے لیے درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صنعتی علاقوں کے مسائل، بجلی، گیس فراہمی و نکاسی آب کی صورتحال اور ان مسائل کے حل پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ملک کی صنعتی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کورونا کے دوران بہترین حکمت عملی کے باعث ملک کی معیشت دوسرے ممالک کی طرح متاثر نہیں ہوئی۔
شہزاد قاسم نے کہا کہ معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
