کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ بھر میں بھی سختی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں شادی ہال اور پارٹیوں کے منعقد ہونے کے باعث کورونا وائرس کے کیسز بڑ رہے ہیں، اسی لئے سختی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے آج کئے جانے والے فیصلوں پر مکمل کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے شادی ہالز کے لئے نئے گائیڈ لائنز جاری کئے گئے ہیں جس پر سندھ میں بھی شادی ہالز کی ٹائمنگ محددو کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹیوں میں بھی لوگوں کی شرکت کو محدود کرنے غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں سختی کی جائے گی اور جب تک صورتحال کنٹرول نہیں ہوتی سختی جاری رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
