
کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑوں کی فیکٹری میں خوفناک آگ لگی ہے جس پر تاحال قابو پالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں پرانے کپڑوں کی فیکٹری میں لگی آگ پر ستر فیصد قابو پالیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
حادثے میں کروڑوں روپے کامال جل کرراکھ ہوگیا ہے جبکہ کپڑا فیکٹر میں لگی آگ کے باعث قریبی فیکٹری میں بھی تباہی ہوئی ہے، ایک فیکٹری منہدم جبکہ دوسری کی چھت گر گئی ہے۔
اس ضمن میں فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع تاخیر سے ملی جس کے باعث ہمارے پہنچنے میں بھی دیر ہوئی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خشک موسم کے باعث آگ لگنے کے زیادہ واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔
پاک بحریہ کی جانب سے بھی لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں لگی آگ بجھانے میں معاونت فراہم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News