کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بڑھنے کے خطرات کے پیش نظر این سی او سی کی جانب سے نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق نئی جاری کردہ گائیڈ لائینز کی تیاری صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت سے کی گئی ہے جس کے مطابق کورونا وائرس پھیلاؤ کا موجب بننے والے عوامی اجتماعات کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئی گائیڈ لائنز کے مطابق معاشی سرگرمیوں کے علاوہ تمام اقسام کے عوامی اجتماعات پر سے پرہیز کیا جائے اور اگر عوامی اجتماعات کا ہونا لازمی ہو تو ایس او پیز پر عمل درآمد یقنی بنایا جائے۔
اِن ڈور اجتماع میں 500 افراد یا موجودہ گنجائش سے 50 فیصد تک ہی تعداد رکھی جائے اور رش والے مقامات پر سرگرمیوں کا دورانیہ 3 گھنٹے سے زائد نہ رکھا جائے۔
ایسی سرگرمیوں میں تمام شرکاء کے 3 فٹ فاصلے پر بیٹھنے کا انتظام یقینی بنایا جائے جبکہ ایس او پیز کے تحت عوامی اجتماعات میں شرکاء کو کھڑا ہونے سے روکا جائے۔
تمام قسم کی ریلیوں، واکس اور سڑکوں پر اجتماعات سے ہر صورت پرہیز کیا جائے۔
این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق کسی بھی سرگرمی میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقنی بنانا آرگنائزرز کی ذمہ داری ہوگی جبکہ اجتماعات میں خصوصی ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانا بھی آرگنائزرز کے ذمہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
