Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اورمعاون نائب صدر شبیہ الحسن اغوا

Now Reading:

بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اورمعاون نائب صدر شبیہ الحسن اغوا

کراچی میں  بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اورمعاون نائب صدر شبیہ الحسن کواغواء کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق   نبیل جکھورا اورشبیہ الحسن کو رات گئے گلشن اقبال سے نامعلوم افراد نے اغواکیا۔ان کی  گاڑی صبح سویرے سہراب گوٹھ سے ملی ۔ گاڑی لاک تھی  اور تمام سامان بھی گاڑی میں  ہی موجودتھا۔

اطلاعات کے مطابق نبیل جکھورا اورشبیہ الحسن کو بیت المکرم کے قریب سے اغوا کیا گیا ہے۔

 نبیل جکھورا کے موبائل کی آخری لوکیشن اسکیم 33 ٹریس ہوئی ہے ۔

نبیل جکھورا گذشتہ شب ساڑھے بارہ بجے آفس سے گھرکے لیے روانہ ہوئے تھے۔ بول کے معاون نائب صدرشبیہ الحسن بھی  ان کے ہمراہ تھے ۔

Advertisement

اہلخانہ کاکہناہے کہ حسن اسکوائرتک نبیل جکھورا ان سے رابطے میں تھے ۔

واقعے کے ایف آئی آر تھانہ عزیز بھٹی میں درج کرادی گئی ۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تفیتش جاری ہے اور جلد کسی پیشرفت کی توقع ہے۔

نبیل  جکھوراکے اہلخانہ نے وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس گلزاراحمد  اورآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے واقعے کانوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر