پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پولیس اور انتظامیہ سے کئے جانے والے معاہدے کے خلاف ورزی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسے کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ سے کئے جانے والے معاہدے کے خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ معاہدے میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور دیگر کے حکومت کی طرف سے دستخط موجود ہیں۔
مریم نواز اور انتظامیہ کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے مطابق مریم نواز گجرانوالہ تک کوئی خطاب نہیں کریں گی تاہم مریم نواز نے جاتی امرا کے بعد شاہدرہ موڑ پر کارکنوں سے خطاب کیا تھا۔
اس سے متعلق اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں نے رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
