ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں رہا
پاکستان کے گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان...
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے صرف ایک سال میں فیٹف کے 27 میں سے 21 نکات پر کامیابی سے عمل مکمل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے فیصلےکے بعد ٹویٹ پیغام کے ذریعے کہنا تھا کہ کورونا وباء کے باوجود دن رات کام کرنے پر وفاقی اور صوبائی ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
Pak has achieved impressive progress on its FATF action plan.
21 out of 27 action items now stand cleared. Remaining 6 rated as partially complete.
Within a year, we progressed from 5/27 to 21/27 completed items.
FATF acknowledged that any blacklisting is off the table now. 1/2— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 23, 2020
ان کا کہنا تھا کہ فیٹف اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جاتا رہا کہ کس طرح مزید نکات پر عمل کےلئے پاکستان کی مدد کی جائے۔
ایف اے ٹی ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 21 ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے فروری 2021 تک مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔
ایف اے ٹی ایف سربراہ مارکوس پلیئر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام فروری 2021تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل رہے گا ۔
صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان کو باقی 6 نکات پر عمل درآمد کرنا پڑے گا۔ہم پاکستان کو دیگر ممالک کی طرح ہی دیکھتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News