Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کے رہنماء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Now Reading:

پیپلز پارٹی کے رہنماء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
راشد حسین ربانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی پیپلز پارٹی کے رہنماء راشد حسین ربانی کی نماز جنازہ کلفٹن میں ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما راشد ربانی کی نماز جنازہ عمر شریف پارک میں ادا کی گئی۔ پیپلزپارٹی رہنما راشد ربانی کی نمازجنازہ مولانا مفتی منیب الرحمان نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلی مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، سینیٹر رضا ربانی، سعید غنی، وقار مہدی نے شرکت کی جبکہ نماز جنازہ میں ڈاکٹر فاروق ستار، پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان، شہزاد قریشی، مسلم لیگ فنکشنل کے سردار رحیم ، راشد ربانی کی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء راشد حسین ربانی کی نماز جنازہ کلفٹن میں ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما راشد ربانی کی نماز جنازہ عمر شریف پارک میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے سخی حسن قبرستان منتقل کیا گیا۔

پیپلزپارٹی رہنما راشد ربانی کی نمازجنازہ مولانا مفتی منیب الرحمان نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں وزیراعلی مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، سینیٹر رضا ربانی، سعید غنی، وقار مہدی نے شرکت کی جبکہ نماز جنازہ میں ڈاکٹر فاروق ستار، پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان، شہزاد قریشی، مسلم لیگ فنکشنل کے سردار رحیم ، راشد ربانی کی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

Advertisement

اہل خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راشد ربانی کئی دنوں سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے بھی سینئر پارٹی رہنما راشد ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشد ربانی کا شمار محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  مرحوم کی جمہوریت  کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 6 مئی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور راشد ربانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر