
اسلام آباد انتظاميہ کی جانب سے ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کريک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے اسلام آباد کے مختلف مراکز کا دورہ کیا ہے جس کے دوران ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عوام کو ماسک پہننے کی تلقين کی اور ماسک نہ پہننے والے افراد کو وارننگ دی گئی ہے اور دکانوں کے اندر ماسک نہ پہننے پر گرفتارياں بھی عمل ميں لائی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ شہر ميں دفعہ 144 کا نفاذ کر ديا گيا ہے تاہم عوام سے گزارش ہے کہ ماسک کا استعمال يقينی بنائيں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News