Advertisement
Advertisement
Advertisement

تجارت و سرمایہ کاری کے ذریعے عوام کی معاشی ترقی یقینی بنائیں گے، اسد قیصر

Now Reading:

تجارت و سرمایہ کاری کے ذریعے عوام کی معاشی ترقی یقینی بنائیں گے، اسد قیصر
اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری کے ذریعے ملک اور عوام کی معاشی ترقی یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم 2020 کے دو روزہ  سیمنیار اختتامی سیشن سے  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار سے نہایت ہی معلوماتی اور امید افزاں تجاویز سامنے آئی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دو روزہ سیمینار دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں موثر ثابت ہوگا۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ضمنی اجلاسوں کو زیادہ وقت دیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے تاجر و سرمایہ کار اور کاروباری حضرات تمام مسائل سے آگاہ کریں جبکہ ضمنی اجلاسوں میں دی گئی تجاویز پر دونوں ممالک عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مسائل دور ہونے سے تجارت و سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے جبکہ پاکستان کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کو ممکنہ حد تک موثر اور باسہولت بنانا پاکستان کا وژن ہے۔

Advertisement

اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیمینار میں دی گئی ٹھوس سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنا کر دونوں ممالک بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں جبکہ دونوں ممالک تجارت و سرمایہ کاری کے ذریعے ملک اور عوام کی معاشی ترقی یقینی بنائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے سیمینار میں شرکت کرنے والے افغان پارلیمنٹیریین، سرمایہ کاروں ، تاجروں اور بزنس کمیونٹی کا تہ دل سے شکر گزار ہوں، باہمی تعاون کے فروغ دونوں ممالک کے مابین درآمدات اور برآمدات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر