
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ18 ویں ترمیم کے بعد پرائس کنٹرول کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ حکومت کوئی زور زبردستی کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی ہے کیونکہ ہم سندھ حکومت کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی لینڈ پر نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ ہے اور یہ کوئی سوسائٹی نہیں بلکہ 8 ہزار ایکٹر پر نیا شہر بننے جارہا ہے اس کا تمام رینیو سندھ حکومت کو ملے گا اور ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، ہر انڈسٹری کو اسپیس ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا وژن صرف بیرونی سرمایہ کاری ہے اور ان آئی لینڈ کا ریونیو صرف سندھ حکومت کو ملے گا اور اس وجہ سے سیاحت بڑھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News