
کراچی میں موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چوری و چھینے جانے کے واقعات میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی کا کون سا علاقہ شہریوں کے لیے خطرناک اور لٹیرو ں کا من پسند ہے، بول نیوز نے اس کا پتہ لگا لیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک کراچی سے 27ہزار 242 موٹرسائیکلیں چور ی کی جاچکی ہیں۔
موٹرسائیکلیں چوری ہونے کی سب سے زیادہ ایک ہزار 157 وارداتیں کورنگی صنعتی ایریا میں ہوئیں۔کراچی شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سے 640،سچل سے 615،خواجہ اجمیر نگری سے 604 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔
موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں سے متعلق تھانہ سرجانی ٹاؤن ساتویں نمبر پہ رہا جہاں 559وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
تھانہ سائٹ سپر ہائی وے موٹرسائیکلیں چھیننے سے متعلق سرفہرست رہا جہاں 104وارداتیں ہوئیں جبکہ سرجانی ٹاؤن کا دوسرا نمبر رہا۔
رواں برس موٹر سائیکل چوری کی محض ایک واردات تھانہ ساحل میں رپورٹ ہوئی۔فریئر ،بغدادی،ائیر پورٹ اور سول لائن سے اسلحے کے زور پر ایک ایک موٹرسائیکل چھینی گئی۔
رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق شہریوں سے رواں برس مجموعی طور پر اسلحے کے زور پرلگ بھگ2ہزار موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔
گاڑیاں چھیننے کی سب سے زیادہ وارداتیں گلستان جوہر اور چوری کے واقعات سچل اور گلشن اقبال میں ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News