Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی پہلی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف

Now Reading:

پاکستان کی پہلی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف
Pakistan's first electric bike to be introduced today

پاکستان کی پہلی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ایزی بائیک کا افتتاح کیا جہاں پر پاکستان کی پہلی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف کرائی گئی ہے۔

اس ضمن میں امین الحق کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑھتے مسائل میں ایزی بائیک ایک خوشگوار اضافہ ہوگا کیونکہ ماحول دوست یہ بائیک خاص کر ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بہترین سہولت بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایزی بائیک کا پائلٹ پراجیکٹ ابتداء میں اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا جس کے تحت راولپنڈی، اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشنز کے اطراف میں یہ موجود ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایزی بائیک کے چارجز 5 روپے فی منٹ ہوں گے اور ایک سال کے دوران تمام بڑے شہروں میں ایزی بائیک سروس فراہم کردی جائے گی۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی عوامی خدمات اور سہولیات کے ہر منصوبے کی بھرپور سہولت کار ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن میں برقی سواریوں کا نمایاں حصہ ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر