سیرین ایرلائن کی پرواز نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق سیرین ایئر کی فلائٹ ای آر 504 کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی جس کے دوران طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا۔
سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران پرواز سیرین ایئر کے ایئر بس اے 330 طیارے کا انجن نمبر ون بند ہوگیا تھا جس کے باعث طیارے کو واپس کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کے 20 منٹ بعد طیارہ فنی خرابی کا شکار ہو ا تھا ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں 200 زیادہ مسافر سوار تھے۔ طیارے مین سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج میں پہنچا دیا گیا ہے۔
سیرین ایئر کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثر ہ پرواز کے جو مسافر سفر جاری نہیں رکھنا چاہتے وہ ٹکٹ کی رقم واپس لے سکتے ہیں اور جو مسافر سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں وہ ایئر پورٹ پر انتظار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
