
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں فائرنگ کے واقعے میں دو 2 افراد زخمی ہوۓ تھے جس میں سے ایک جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور مولانا سلیم اللہ کے صاحبزادے شامل تھے۔
اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالعلوم کراچی سے واپسی پر مولانا عادل خان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جبکہ حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ ڈبل کیبن گاڑی پر کی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے میں زخمی افراد کو شاہ فیصل میں واقع فوجی فاؤنڈیشن اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ مقصور نامی ڈراٸیور دوران علاج جاں بحق ہوگیا تھا اور مولانا عادل لیاقت نیشنل اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔
اس ضمن میں ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال ڈاکٹر انجم رضوی کا کہنا ہے کہ مولانا عادل خان کو۔دو گولیاں لگیں جبکہ مولانا عادل خان اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔
یاد رہے کہ مولانا عادل جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور مولانا سلیم اللہ خان صاحب مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور جامعیہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی نمبر چار 4 میں واقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News