پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو رزداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آج عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو رزداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام مختلف مشکلات سے گزررہی ہے پھر چاہے وہ صحت ، لوکل حکومت ہو، ہر صوبے میں اس حکومت کی وجہ سے عوام کو نقصان ہورہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت پوری کابینہ کرپٹ ہے کیونکہ عمران خان خود کہتا تھا کہ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو وزیر اعظم کرپٹ ہے لیکن یہ کہتے ہیں کہ ہم کرپٹ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اس عوام کو پریشانی سے نکالیں کیونکہ آج کے نظام میں کوئی بھی آزاد نہیں ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس استعفوں کا آپشن موجود ہے اور ہم سب جیل جانے کو تیار ہیں۔
جزائر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ہر فورم پر جزائر کے معاملے پر ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں کیونکہ وفاق ایک آرڈیننس کے زریعے رات کے اندھیرے میں آئی لینڈ پر قبضہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت اپنی زمین کا ایک بھی ٹکڑا غیر آئینی طریقے سے قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ہم ہر فورم پر ناکام ہورہے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت نے اب تک اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
