
پاکستان میں ایک منصوبے کے افتتاح میں دو جشن منائیں جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق کل اورنج لائن ٹرین کے دو افتتاح ہوں گے، ایک افتتاح حکومت کی جانب سے ہوگا اور دوسرا مسلم لیگ ن کرے گی۔
اورنج لائن ٹرین کا لیگی افتتاح اور جشن کل جین مندر چوک پر واقع انارکلی سٹیشن پر ہوگا جس میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، ملک پرویز اور عطا اللہ تارڑ اور خواجہ عمران نذیر افتتاحی و جشن کی تقریب کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ جشن کی تقریب میں لیگی اراکین اسمبلی و عہدیداران سمیت لیگی کارکنان شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News