
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاسی لیڈر شپ کی وجہ سے ملک یہاں تک پہنچا ہے اور کرپٹ سیاسی لیڈر شپ کو قوم دوبارہ قبول نہیں کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے پانچویں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ کرپٹ سیاسی لیڈر شپ کو اس قوم پر دوبارہ قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ اگر کرپٹ لیڈر شپ دوبارہ آگئی تو پاکستان بنانا ری پبلک بن سکتا ہے۔
فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بار بار کہا گیا منی ٹریل دیں لیکن کسی کے پاس منی ٹریل نہیں ہے کیونکہ جس کے پاس منی ٹریل ہوتی ہے وہ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کیسز بنانے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے نیب خود کیسز بناتا ہے اور نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News