
پیرس میں جاری فیٹف کا 3 روزہ اجلاس آج اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق فیٹف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیٹف اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ کیا گیا جبکہ فیٹف سفارشات کا کوئی پوائنٹ ایسا نہیں جس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔
Financial Action Task Force has acknowledged that Pakistan has made progress across all action plan items and has now “largely addressed”21 of the 27 action items#FATFReview #FATFMustwhitelistpakistan pic.twitter.com/0wIqiapUiZ
Advertisement— Information Ministry (@MoIB_Official) October 23, 2020
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان نے تمام سفارشات پر پراگریس دکھاتے ہوئے 27 میں سے 21 سفارشات پر زیادہ عملدرآمد کیا ہے۔
پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے بہتر کوشش کی ہیں جس میں فنانشل سیکٹر، حوالہ ہنڈی کی روک تھام کیلئے بہتر کام کیا ہے جبکہ سرحد پار غیرقانونی کرنسی کی روک تھام، اینٹی ٹیررزم ایکٹ میں سفارشات کے مطابق ترامیم کیں گئی ہیں۔
فیٹف کی جانب سے پاکستان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فروری 2021 تک باقی چھ سفارشات پر عملدرآمد کرے تاہم فروری دوہزار اکیس میں سفارشات پر عملدرآمد کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے ورچوئل فیٹف پلینری اجلاس میں شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News