صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے حالات سب جانتے ہیں تاہم سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کی بول نیوز کے پروگرام تبدیلی میں بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے متعلقہ حکومت کو تعاون کرنا چاہیے کیونکہ سیکورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ کوئٹہ جلسہ خیریت سے گزرجائے۔
پروگرام میں کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے پہلے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی ہے اور اگر دفعہ ایک سو چوالیس لگائی تو یہ بہت غلط ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
