بلوچستان حکومت کی جانب سے اپوزیشن سے پی ڈی ایم جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی الرٹ سنجیدگی سےدیکھ رہے ہیں، ماضی میں بلوچستان میں سیکڑوں واقعات ہوتے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پر بھی حملے ہوئے ہیں ایسے میں پی ڈی ایم قیادت کی ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم قیادت جلسے کے حوالے سے ہمارے اٹھائیس نکات ہیں جس کے مطابق ہم رہنماؤں کوبلٹ پروف گاڑیاں فراہم کریں گے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نیکٹا کی جانب سے آئندہ دنوں میں بلوچستان اور خاص طور پر کوئٹہ اور پشاور کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
AdvertisementEarly threats are shared by NACTA on upcoming days in Balochistanz specially Quetta and Peshawar
Last few incidences in Ormara and Makran are clear signs where enemies shall not leave any opportunity unturned.
However, its sad to see how non serious opposition takes it.
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 22, 2020
جام کمال خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اورماڑہ اور مکران میں گزشتہ چند واقعات واضح علامات ہیں کہ دشمن کچھ بھی کر سکتا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تاہم اب یہ دیکھنا ہوگا کہ غیر سنجیدہ اپوزیشن اس عمل کو کس طرح لیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
