Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز کی کراچی میں کارروائی، 4 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار

Now Reading:

رینجرز کی کراچی میں کارروائی، 4 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ)نے  کراچی میں کارروائی کرکے 4 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار کرلیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے  انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گارڈن ویسٹ کے علاقے ریڈ تھارولین میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب بھتہ خور گروہ کے4 ملزمان  محمد فیصل، شاہجہان بلوچ، اعجاز احمد اور عثمان غنی کو گرفتار کر لیا۔ دوران آپریشن سندھ پولیس کی مدد بھی حاصل کی گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ وصولی کی متعدد وارداتوں کے ساتھ ساتھ منشیات اور گٹکے کی غیر قانونی خریدو فروخت میں بھی ملو ث ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ لیاری گینگ وارکے بدنام زمانہ دہشتگردجمیل چھانگا کے لیے کام کرتے ہیں ۔

ملزمان جمیل چھانگا کے نام پر پرنس ایوینیو، پلاٹینیم بلڈنگ، لاکھانی بلڈنگ اور تھارو لین کے دیگر علاقوں سے بلڈنگ مین ٹیننس کے نام پر ماہانہ 20 سے 25 لاکھ روپے بھتہ وصول کرتے ہیں۔

Advertisement

ملزمان بھتے کی رقم جمیل چھانگا کے قریبی ساتھی عمیر بلوچ عرف بھیا کو دیتے ہیں۔ عمیر بھیا بھتہ کی رقم جمیل چھانگا کو دبئی بھیجتاہے۔ ملزمان بھتہ نہ دینے پر علاقے کے لوگوں کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل  کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر