پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء احسن اقبال اور خواجہ آصف کی جانب سے پی ڈی ایم جسلے سے خطاب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام سمیت اسلام آباد جائیگی اور ہم سب مل کر وزیراعظم کو اقتدار سے اتاریں گے۔
گوجرانوالہ میں جناح اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دے گا اسے اقتدار سے اتارنا ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم کے موجودہ دور حکومت میں کوئی شخص خوش نہیں ہے، ہر شخص مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے جہاں پر عوام سکون کا سانس نہیں لیں سکیں۔
دوسری جانب احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے قائد نے 4 سالوں میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی لگا کر اندھیرے مٹا دیئے تھے صرف اتنا ہی نہیں بلکہ نواز شریف کے دور میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور حکومت کے 5 سالوں میں آٹا اور چینی سستے داموں میں عوام کو میسر تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
