Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام باہر نکلیں گے تو گیدڑ بھاگ جائیں گے، خواجہ سعد رفیق

Now Reading:

عوام باہر نکلیں گے تو گیدڑ بھاگ جائیں گے، خواجہ سعد رفیق
we are united for the sake of constitution of Pakistan, Saad Rafique

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے اور اب عوام پریشان ہو کر باہر نکلیں گی تو گیدڑ بھاگ جائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے خطاب کے دوران کہا ہے کہ عمران خان کان کھول کر سن لو جیلیں مقدمے الزام جبر ناانصافی مسلم لیگ ن کا راستہ نہیں روک سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے شہبازشریف کو نہیں پنجاب کی خدمت کو پابند سلاسل کیا ہے اور شہبازشریف کی نہیں بلکہ پنجابیوں کی عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا دعوی اور سبز باغ دکھا کر سازش کی گئی ہے کیونکہ اس نئے پاکستان میں لاقانونیت کا راج ہے اور بہن بیٹیوں کی کی عصمتیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا ہے کہ نئے پاکستان کے ٹھیکہ دار بتائے دو سالوں میں کون سا عوامی منصوبہ لائے ہیں کیونکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی تعمیر و ترقی کے نشان تو اب تک موجود ہیں۔

Advertisement

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر خون دینے والے لوگ ہیں ساری زندگی جمہوریت آئین و قانون کی سربلندی کے لئے وقف کی ہے اور اب آئین اگر ایک بار ختم ہوگیا پھر نہیں قائم ہو سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر