
وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسترد شدہ عناصر جو مرضی چاہیں کرلیں کیونکہ حکومتی نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے میڈیا ٹاک کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریریں ان کی مایوسی ظاہر کرتی ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن چاہتی تھی کہ کسی طرح این آر او مل جائے۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اس طرح کے عناصر کی سیاست کا اصل مقصد کرپشن کو تحفظ دینا ہے۔
شفقت محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوعوام کی حمایت حاصل نہیں ہے کیونکہ دنیا میں کہیں بھی مجرم کو کسی بھی طرح کی گنجائش نہیں دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News