پاکستان کی جانب سے جلال آباد اسٹیڈیم میں دلخراش حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی دکھ اور غم سے جلال آباد اسٹیڈیم میں بھگدڑ میں قیمتی افغان جانوں کے نقصان کی خبر موصول ہوئی جلال آباد اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے افغانوں کا قیمتی جانی نقصان ہوا ہے جبکہ حادثہ پاکستانی قونصلیٹ جنرل سے کئی کلومیٹر دور پیش آیا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کو سہولت فراہم کرنا ہے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ اور اس کے جلال آباد، قندھار، ہرات اور مزار شریف سمیت ذیلی مشن اب افغان درخواست گزاروں کو ملٹی پل انٹری ویزے جاری کر رہے ہیں پاکستان کے ویزوں کے حصول کے خواہشمند پاکستانی درخواست گزاروں کو خاندانی، کاروباری، علاج و معالجے، تعلیم اور دیگر مقاصد کے لیے ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔
افغانستان میں پاکستانی سفارت خانہ اور اس کے ذیلی مشن اس نئی ویزا پالیسی پر عملدرآمد کے کیے پرعزم ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارت خانہ اور اس کے ذیلی مشن ویزا درخواست گزاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں ہم افغان انتظامیہ اور عوام سے ویزا درخواستوں کے انتظام میں بہتری اور تحفظ کے کیے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
